خواجہ اظہار الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

خواجہ اظہار الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے
کیپشن: اے پی سی میں شرکت کے دوران خواجہ اظہار الحسن کو ٹیسٹ مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ' میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے'۔

خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ آج پیپلز پارٹی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تھے اور اسی دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ اے پی سی ادھوری چھوڑ کر گھر روانہ ہوئے اور خود کو قرنطینہ کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کا کورونا سے انتقال ہو گیا ہے۔

اس سے قبل سعید غنی، عمران اسماعیل، مولا بخش چانڈیو اور سندھ کے دیگر سیاسی رہنما بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔