چاند نظر نہیں آیا ،عید الاضحیٰ اب کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

چاند نظر نہیں آیا ،عید الاضحیٰ اب کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
کیپشن: چاند نظر نہیں آیا ،عید الاضحیٰ اب کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ذی القعدہ کا چاند نظر نہیں آیا، ماہ شوال 30 ایام کا ہو گا جبکہ یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبد الخیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک بھر کی زونل کمیٹیوں سے رابطہ کیا گیا لیکن کئی گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں ملک کے کسی حصہ سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق 29 شوال کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس ہو اجس میں ملک بھر سے شہادتیں وصول کرنے کیلئے تمام زونل کمیٹیوں سے رابطہ کیا گیا لیکن ملک کے کسی حصہ سے کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا ماہ شوال 30 ایام کا ہو گا جبکہ یکم ذی القعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

وزارت مذہبی امور نے بھی 12 جون بروز ہفتہ سے ماہ ذی القعدہ کے آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اس طرح اب پاکستان میں  حج بیت اللہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں صرف 40 دن کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ نوٹفیکشن کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔