پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی ایک اور کامیابی

پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی ایک اور کامیابی
سورس: file

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں جاری ہیں ۔ پی ایس ایل کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی میں جاری پی ایس ایل 6 کے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے ۔

بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور حیدر علی نے کیا۔ کامران صرف ایک رن اور حیدر علی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد شعیب ملک اور ڈیوڈ ملر نے کمان سنبھالی۔ راشد خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں ڈیوڈ ملر، رومن پویل، شرفین، فابین اور وہاب ریاض کو آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ ملر کو راشد خان نے 21 رنز کے اسکور پر بولڈ کیا اور رومن پویل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ راشد خان نے 15 رنز پر شرفین کو بولڈ اور صفر پر فابین ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ وہاب ریاض ان کے پانچویں شکار بنے جنہیں راشد خان نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ شعیب ملک کی تھی جنہوں ںے سب سے زیادہ 48 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے ان میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل ہیں۔

پشاور زلمی نے قلندرز کا 171 رنز کا ہدف عبور کرنے کی پوری کوشش کی تاہم ناکام رہے اور ٹیم 20 اوور کے اختتام تک 160 رنز بناسکی اس طرح لاہور قلندر نے 10 رنز کے فرق سے پشاور زلمی پر فتح حاصل کرلی۔ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز راشد خان کے حصے میں آیا جنہوں نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلندرز کو فتح دلائی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی بولنگ کے سامنے لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ فخرزمان 1، سہیل اختر 7، محمد فیضان 8 اور محمد حفیظ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

بین ڈنک 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیمز فالکنر نے 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے جب کہ ٹم ڈیوڈ نے شاندار نصف سنچری مکمل کی اور وہ 64رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عمران، عمید آصف اور فیبین ایلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔واضح رہے لاہور قلندرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔