خضدار میں زائرین کی بس کھائی میں جاگری، 20 جاں بحق،متعدد زخمی

 خضدار میں زائرین کی بس کھائی میں جاگری، 20 جاں بحق،متعدد زخمی

خضدار : عرس میں شرکت کرکے واپس جانے والے زائرین کی بس خضدار کے علاقے بھلوک میں کھائی میں جاگری ۔ 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

نیو نیوز کے مطابق پیر عبدالقادر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے افراد وڈھ سے واپس دادو جا رہے تھے کہ خضدار میں حادثہ پیش آگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ایمرجنسی میں کوئی سہولت موجود تھی اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر تھا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس موڑ کاٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور کھائی میں جا گری۔