میرپور میں ٹریفک حادثہ، رکن اسمبلی صغیر چغتائی سمیت 5 افراد جاں بحق

میرپور میں ٹریفک حادثہ، رکن اسمبلی صغیر چغتائی سمیت 5 افراد جاں بحق
کیپشن: میرپور میں ٹریفک حادثہ، رکن اسمبلی صغیر چغتائی سمیت 5 افراد جاں بحق
سورس: file

میرپور: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سردار صغیر چغتائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، دلخراش واقعے میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا، ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے جس کی شناخت صغیرچغتائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں۔