بجٹ: ایف بی آر کا 50 ہزار ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ

بجٹ: ایف بی آر کا 50 ہزار ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2021-22 ء میں متعدد ٹیکس اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ایف بی آر نے 50 ہزار ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا پلان  تیار کرلیا۔ ریٹیلرز کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکمت عملی تیار  کی گئی ہے۔  ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز کے ذریعے رجسٹریشن کرانے پر ٹیکس رعایت کی تجویز دی گئی ہے  ۔

ذرائع کے مطابق  بجٹ میں پوائنٹ آف سیلز لگانے والے ریٹیلرز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویزدی گئی ہے۔چھوٹے ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس کی اسکیم کی تجویز  ہے۔

پی او ایس کے ذریعے رسید حاصل کرنے والے صارفین کے لیے 5 فیصد کیش بیک کی اسکیم ، کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بل ادا کرنے والے صارفین کے لیے بھی انعامی اسکیم ،ریٹیلرز کیلئے مختلف اسکیمز ،پی او ایس اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے ،پی او ایس سے رسید لینے والے صارفین کو انعامات دینے کی تجویز  ہے۔

فکسڈ ٹیکس اسکیم سمیت مختلف تجاویز،کروڈ آئل کی درآمد پر زیرو ریٹنگ کی سہولت ختم کرنے ،آئرن,اسٹیل اور اسٹیل بار پر زیرو ریٹنگ ختم کرنے ،پیپر پلپ اور فلٹر پیپرز  پر زیرو ریٹنگ ختم کرنے ،الیکٹرانکس مصنوعات کے پرزوں پر زیرو ریٹنگ ختم کرنے،کھادوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس 2 سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے  اورقدرتی گیس پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی  ہے ۔