گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں کی کمی، حکومت کا شاندار اعلان

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں کی کمی، حکومت کا شاندار اعلان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 22-2021  کے بجٹ میں 850سی سی گاڑیوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ اوار مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کر دیا۔ 

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی کم کی جا رہی ہے۔ بجٹ میں مقامی طور پر تیار ہیوی موٹرسائیکل ، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام پر ٹیکسوں کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ 2021-22 میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے ایک فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 850 سی سی گاڑیوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جب کہ درآمد شدہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بجٹ کا کل حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔

ائندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے، دفاع کیلئے 1373 ارب ، سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب اور صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔