اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی، عثمان خان، جیک ویدرالڈ، محمد اعظم خان، اینڈرے رسل، محمد نواز، جیک ویلڈرموتھ، محمد حسنین، خرم شہزاد اور زاہد محمود شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسی خان، روحیل نذیر، حسن علی، عاکف جاوید اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔