تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے خلاف سرکاری ملازمین کا پارلیمینٹ کے باہر احتجاج

تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے خلاف سرکاری ملازمین کا پارلیمینٹ کے باہر احتجاج
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے خلاف ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021ءمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافے کے خلاف پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر مختلف شعبوں سے وابستہ سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیاجائے۔ 
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے سرکاری ملازمین کے مطالبات کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔ 
سرکاری ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں کے معاملے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر جون کے اختتام پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔