لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان

لاہور:  محکمہ موسمیات نے  آج لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف علاقوں اورخیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ اسلام آباد،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات  نے  آج لاہور، گوجرانوالہ سیالکوٹ اورجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کر دیاہے جبکہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، شام کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ وسطی وجنو بی پنجاب کے علاوہ  خیبر پختو نخوا میں بھی آ ندھی چلنے   کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں  دوپہر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کیساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں