عام پاکستانی کو دبایا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی: مفتاح اسماعیل

عام پاکستانی کو دبایا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیے ہیں لیکن عام پاکستانی کو مزید دبایا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور عائشہ غوث پاشہ کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  حکومت نے انتہائی مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے، سابق دور حکومت میں مسائل کم کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے برخلاف فیول پر سبسڈی دی، ملکی معیشت اتنا بوجھ نہیں اٹھاسکتی۔1600 ارب روپے کا وفاق کو نقصان ملک کو لے ڈوبے گا۔ پاکستان ایک باوقار ملک ہے،ہمیں اپنی معیشت کو سنبھالنا ہوگا۔


وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی کو سستا کرنے میں 100 یونٹ پر 11 روپے سبسڈی دی ہے،  پاکستان میں بل کلیکشن کا ریٹ بہت زیادہ کم ہے، ترسیلی نقصانات بہت زیادہ ہیں ان پر کام نہیں ہورہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی کمی کے باعث فیکٹریوں کو بند نہیں ہونے دیں گے، 200ملین ڈالر کی گیس کا پتہ نہیں چلتا،چوری ہوگئی یا غائب ہوچکی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے برخلاف فیول پر سبسڈی دی جبکہ سابقہ حکومت کی جانب سے ایل این جی وقت پر نہ خریدنے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔