پنجاب حکومت کا مریضوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ 

پنجاب حکومت کا مریضوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے چیک اپ کے لیئے اوپی ڈی کے اوقات کار میں مزید چھ گھنٹوں کی توسیع،اوپی ڈی خدمات صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک عوام کو فراہم کی جائیں  گی۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا بڑھتا ہوا دباؤ  کم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نےصحت کے شعبہ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ  کیا ہے۔ 

حکومت نے   تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو او پی ڈی سروسز رات 8 بجے تک جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری  کردیا گیا۔ مراسلہ  پنجاب حکومت کی جانب سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں