پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ مان لیا، اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل 

پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ مان لیا، اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل 
سورس: File

لاہور :پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا جبکہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بھی مان لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میاں محمود الرشیدکو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

خیال رہے کہ میاں محمود الرشید اس سے قبل ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں