حمزہ شہباز اور آصف زرداری کی ملاقات کے بعد پنجاب کے حوالے سے بڑا فیصلہ 

حمزہ شہباز اور آصف زرداری کی ملاقات کے بعد پنجاب کے حوالے سے بڑا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  20 وزرا کا کل حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ‏رانامشہود، مجتبیٰ شجاع الرحمان، عمران نذیر، طاہرخلیل سندھو، چودھری اقبال کابینہ میں شامل ہوں گے۔ 

کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، تنویر اسلم، بلال یاسین ، ‏سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ ، ‏کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی، ندیم کامران کابینہ میں شامل ہوں گے۔ 

کابینہ میں حکومت کی اتحادی جماعت ‏پیپلزپارٹی کے مزید 3 وزرا اور 2 مشیروں کی شمولیت کا امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں