شام میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ،بلاول بھٹو نے ایکشن لے لیا

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ،بلاول بھٹو نے ایکشن لے لیا

کراچی :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے  شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کر دی ،پاکستانی سفارتخانے کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائیٹ اپریشن معطل ہوگیا ہے ،جس کے باعث زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگئے ہیں ۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری   نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،شام میں پاکستانی سفارتخانے کا  کہنا ہے کہ  شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہو  گیا ہے ، تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیئے جائینگے۔