وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی، اداکارہ کے وکیل کا دعویٰ

وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی، اداکارہ کے وکیل کا دعویٰ

لاہور: وکیل کے دعوے کے مطابق اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے زندگی کی راہیں جدا کر لیں ہیں۔ وینا ملک کی جانب سے دائر خلع کی درخواست پر فیملی کورٹ نے یک طرفہ فیصلہ سنا دیا۔ اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ فیملی جج قیصر جمیل گوجر نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے 31 جنوری 2017ء کو اداکارہ کے حق میں ڈگری جاری کر دی تھی۔ عدالتی ذرئع کے مطابق اسد خٹک کی عدم پیروی پر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنایا۔

وینا ملک اور اسد میں کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے کی اطلاعات تھیں خلع کا فیصلہ بھی دونوں کی رضا مندی سے ہوا۔ وینا ملک کے وکیل علی احمد نے میاں بیوی میں کشیدگی اور خلع کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ جب ہم راضی ہو جائیں گے تو عدالت ہمارے حق میں ہی فیصلہ دے گی۔ میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔

وینا اور بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں اگر تکلیف پہنچائی ہو تو معافی مانگتا ہوں۔ اسد خٹک کا کہنا ہے کہ ہماری بھی ناراضی ختم ہو جائے گی اور صلح ہو جائے گی۔ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے۔ پُر امید ہوں کہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔

واضح رہے اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں جو اس وقت وینا ملک کے پاس ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد وینا ملک ڈھائی لاکھ درہم کے حق مہر کا پچیس فیصد واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں