ملک بھر میں مردم شماری دو مراحل میں ہو گی

ملک بھر میں مردم شماری دو مراحل میں ہو گی

اسلام آباد: ممبر شماریات کے مطابق مردم شماری کا پہلا مرحلہ رواں ماہ 15 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلا مرحلہ ملک کے چاروں صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے۔ مردی شماری کا دوسرا مرحلہ ایک ماہ بعد شروع کیا جائے گا۔

ممبر شماریات حبیب اللہ خٹک نے کہا مردم شماری کو مکمل فوج کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے اور پہلی بار خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا ایک مقام پر 6 ماہ سے زیادہ رہائش پذیر افراد کو مردم شماری میں شامل کیا جائیگا۔

مردم شماری کے دوران سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے ملک میں آخری مردم شماری 1998میں ہوئی تھی اور مردم شماری کا عمل 2008 سے التوا کا شکار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں