بھارت بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا معترف بن گیا

بھارت بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا معترف بن گیا

اسلام آباد:بھارت بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا معترف ہوگیا۔معروف بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کرلیا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ترقی دیکھ کر اس جانب متوجہ ہوئے ہیں۔فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 6 کمپنیاں 17 مارچ کو گلوبل انڈیکس میں شامل کرے گا۔
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،پاکستان کی معاشی ترقی نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 6 کمپنیاں پہلی مرتبہ گلوبل ایکوٹی انڈیکس میں شامل کی گئی ہیں جنہیں باقاعدہ طور پر فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج 17 مارچ کو گلوبل انڈیکس میں شامل کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ،50 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی گزشتہ سال ایشیا کی سب سے بہترین مارکیٹ قرار دی گئی۔ورلڈ بینک نے رواں سال پاکستانی معیشت میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد اور آئندہ سال ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔