چین کی پشاور زلمی کو پی ایس کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

چین کی پشاور زلمی کو پی ایس کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد: چینی سفیر نے پی ایس ایل سیزن ٹو میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چینی سفیر سن وی تونگ سے ملاقات کی۔ جاویدآفریدی نے چینی سفیر کے ساتھ پی ایس ایل سیزن ٹو پر گفتگو کی۔ سن وی تونگ نے پشاور زلمی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے چینی سفیر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔ ایک تصویر میں جاوید آفریدی اور چینی سفیر دونوں نے پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھائی ہوئی ہے۔ جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں چینی سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

6d081df9d81d7be8069c47815b081d39

جاوید آفریدی کے مطابق چینی سفیر نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں