پشاور زلمی کے باؤلر محمد اصغر خان آرمی چیف کیساتھ آج کھانا کھائیں گے

پشاور زلمی کے باؤلر محمد اصغر خان آرمی چیف کیساتھ آج کھانا کھائیں گے

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اس بڑی دعوت کی خوشی کو محمد اصغر خان نے اپنے مداحوں کیساتھ بھی شیئر کیا ہے۔ کہا کہ وہ آج جلدی اٹھ گئے ہیں کیونکہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے جانا ہے۔

اسپن بولر نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پی ایس ایل فائنل میں 16رنز دے کر تین وکٹیں بھی حاصل کیں اور ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ واضح رہے پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کو شکست دی تھی۔ 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں