ملک کے مختلف شہروں میں شرپسند افراد کیخلاف کومبنگ آپریشن، درجنوں گرفتار

ملک کے مختلف شہروں میں شرپسند افراد کیخلاف کومبنگ آپریشن، درجنوں گرفتار

لاہور: شرپسند عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم۔ پشاور کے علاقے متھرہ اور کوتوالی میں سرچ آپریشن کے دوران 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے6 افغان اور ایک بھارتی باشندے سمیت 25 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کے سرچ آپریشن میں 2 اشتہاری مجرموں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساہیوال میں پولیس افسر کو شہید کرنیوالے مبینہ دہشتگرد کا سہولت کار اور بہاولنگر میں اشتہاری ملزمان سمیت 12 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔

لاہور کے علاقے بھیکے وال میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں