پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے کا امکان

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے کا امکان

بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم جون میں قازقستان میں ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو مکمل رکنیت دے گی۔ تنظیم کے سیکریٹری جنرل رشید علی موف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ملکوں کو مکمل رکن کی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔

تنظیم کا دو روزہ اجلاس 8 جون کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگا۔ اس پیش رفت کے حوالے سے نارمل یونیورسٹی کے یورو ایشین اسٹڈیز سنٹر بیجنگ کے ڈائریکٹر لی ژنگ کا کہنا ہے کہ رکنیت حاصل ہونے کے بعد دونوں ملکوں پر زور دیا جائے گا کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی شمولیت کے بعد تنظیم کی جغرافیائی حیثیت میں اضافہ ہو گا اور یہ صرف وسط ایشیا تک محدود نہیں رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں