پاکستان کااجمیر شریف دھماکہ کیس میں ملزم کی رہائی پر تشویش کااظہار

 پاکستان کااجمیر شریف دھماکہ کیس میں ملزم کی رہائی پر تشویش کااظہار

اسلام آباد:پاکستان نے اجمیر شریف دھماکہ کیس میں سوامی آسیم آنند کی رہائی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔گزشتہ روز دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوامی آسیم آنند نے باقاعدہ اعتراف کیا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملے کا منصوبہ اس نے تیار کیا تھا۔
بیان میں کہاگیا کہ حکومت پاکستان بھارت سے توقع کرتی ہے کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگرد حملے کے گھناﺅنے واقعے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔