دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر خوشحالی نہیں آ سکتی: شہباز شریف

دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر خوشحالی نہیں آ سکتی: شہباز شریف

 لاہور: پنجاب پولیس میں ڈیجیٹل سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا پولیس نظام کو جدید بنانے پر آئی جی پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت سے پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بلند ہوا۔ شہدا کے خاندانوں کیلئے اعلان کردہ پیکج پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں نے خون دے کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر خوشحالی نہیں آ سکتی۔ عوام کی ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے ہوئے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا ترک حکومت اور فوج کے مشکور ہیں جنھوں نے پولیس سسٹم کیلئے مدد فراہم کی۔ پنجاب میں اینٹی رائٹ فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور سی ٹی ڈی بہترین فورس بن چکی ہے جبکہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے ڈولفن فورس کام کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں