راولپنڈی سے ترکی جانے والے 3 نوجوان استنبول سے اغوا

راولپنڈی سے ترکی جانے والے 3 نوجوان استنبول سے اغوا

لاہور: رزق کی تلاش میں نکلے راولپنڈی کے تین نوجوان ترکی کے شہر استنبول سے اغوا کر لئے گئے۔ اغوا کاروں کی جانب سے ساٹھ ہزار ڈالر تاوان طلب کر لیا گیا۔ ادائیگی کے لئیے اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی گئی۔ غم کی شدت نے ماؤں کو نڈھال کر دیا اور اہل علاقہ پر غم کے بادل چھا گئے۔

راولپنڈی کے علاقہ چک بیلی خان کے گاؤں کٹاریاں کا رہائشی ذیشان گھر کی غربت دور کرنے گیا ترکی کے شہر استنبول جہاں نامعلوم اغوا کاروں نے ذیشان کے ساتھ اس کے دوست مدثر اور کزن فرید کو بھی اغوا کر لیا۔

دوسرے نوجوان مدثر کی ساس کا کہنا ہے کہ وہ گھر کا واحد کفیل اور دو بچوں کا باپ ہے انکی داد رسی کی جائے ۔ تیسرے نوجوان فرید کی والدہ کا کہنا ہے کہ فرید گھر کی غربت مٹانے گیا تھا وہ اغوا کاروں کو اتنی رقم کہاں سے دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں