وینا ملک کے والد نے اسد خٹک اور وینا کے درمیان خلع کی تصدیق کردی

وینا ملک کے والد نے اسد خٹک اور وینا کے درمیان خلع کی تصدیق کردی

لاہور :اداکارہ وینا ملک کے والد نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان خلع کی تصدیق کردی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والد نے کہا کہ میں تین سال تک کوشش کرتا رہا ہوں کہ دونوں کا رشتہ قائم رہے ،دونوں بچوں کو گزشتہ کئی سالوں سے سمجھاتا رہا لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، انہوں نے کہا کہ دونوں پڑھے لکھے ہیں اگر وہ ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پر ہیں ،علیحدگی کافیصلہ وینا کا اپنا ہے اورہم سب اس فیصلے میں وینا ملک کےساتھ ہیں اور فیصلے سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد خٹک کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے، شادی کے تمام تر اخراجات بھی وینا ملک نے برداشت کئے تھے، میں اور وینا اسے کہتے رہے کہ اس کو کوئی کاروبار سیٹ کر کے دےدیں لیکن اسد معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرنے کیلئے ہمارے پاس نہیں آیا ، انہوں نے کہاکہ اسد کو وینا کے پردہ سکرین پر آنے پر بھی اعتراض تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اگررشتہ نہیں چل سکا تو یہ مطلب نہیں سارے جہاں کی برائیاں اسد کے کھاتے میں ڈال دوں ،اسد خٹک میرے بیٹوں کی طرح ہے ۔وینا ملک کے والد نے کہا کہ اسد خٹک سے کچا رشتہ ختم ہو گیا لیکن پکا رشتہ ہمیشہ جاری رہے گا وہ وینا کے بچوں کا باپ ہے۔