آرمی چیف سے پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آرمی چیف سے پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم نے ملاقات کی ہے،آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم کو جیت کی مبارکباددی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے،جو قوم کو متحد رکھتا ہے ، پاکستان کھیلوں کےلیے ایک پرامن ملک ہے۔

045ceeca8f80f7d471a53e81c6e91085

اس سے قبل  زلمی کے باولر محمد اصغر نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اس بڑی دعوت کی خوشی کو مداحوں کیساتھ بھی شیئر کیا تھا۔ اور کہا کہ وہ آج جلدی اٹھ گئے ہیں کیونکہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے جانا ہے۔

اسپن بولر نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پی ایس ایل فائنل میں 16رنز دے کر تین وکٹیں بھی حاصل کیں اور ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ 

6092de086b224733a4bb20875a7edd3d

مصنف کے بارے میں