کرن جوہر کے بچوں کی تصویر وائرل ہو گئی

کرن جوہر کے بچوں کی تصویر وائرل ہو گئی

کرن جوہر کے بچوں کی تصویر وائرل ہو گئی

بالی ووڈ:بالی ووڈ  ہدایت کار کرن جوہر نے سروگیسی عمل (کرائے کی کوکھ) کی مدد سے دو جڑواں بچوں کے والد بننے کی خبر کا اعلان کیا تو کسی کو بھی اس بات پر یقین نہیں آیا، اور اب ان کے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ نے کرن جوہر کو ان کے بچوں کے لیے مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تصویر بھی شیئر کی۔

تاہم اب تک اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ وائرل ہونے والی تصویر کیا واقعی کرن جوہر کے بچوں کی ہی ہے، یا کرن جوہر کے بچوں کی بھی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر بھیلا دی گئی۔کرن کے ہاں گزشتہ ماہ 7 فروری کو ممبئی کے مسرانی ہسپتال میں دو جڑواں بچوں (بیٹا اور بیٹی) کی ولادت ہوئی، جن کے نام انہوں نے اپنے والدین کے نام پر رکھے۔انہوں نے اپنے بیٹے کا نام یش اور بیٹی کا نام روہی رکھا، جو ان کی والدہ ہیرو کے نام سے نکلا ہے۔

کہ بہت کم بولی وڈ ستارے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور اس ہی وجہ سے ان کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ رانی مکھرجی، اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے بچوں کی بھی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جاچکی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر خود اپنے بچوں کی تصاویر کب شیئر کریں گے۔