بچے نے برطانوی ملکہ الزبتھ کو شرمسار کردیا

بچے نے برطانوی ملکہ الزبتھ کو شرمسار کردیا

لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ کو ایک بچے نے شرمسار کردیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

برطانیہ میں ایک بچے نے ملکہ الزبتھ کو پھولوں کا گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا۔ ہوا یوں کہ لندن میں شاہی محل میں حالیہ جنگ میں مارے جانے والے برطانوی فوجیوں کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر ایک برطانوی فوجی جوڑے نے ملکہ الزابتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فیلپ ڈوق آف اڈنبرہ کو اپنے بچے کے ہاتھ سے پھولوں کا ایک گل دستہ پیش کرنے کی تیاری کی۔

شاہی پروٹوکول کے مطابق بچے کو ملکہ سے ملایا گیا تو بچے نے نہایت لا ابالی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ملکہ کو پھولوں کا گل دستہ پیش نہ کیا بلکہ ان کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے اپنی والدہ سے لپٹ گیا۔ ملکہ الزبتھ ایک بچے کے ہاتھوں سامنا کرنے والی اس شرمندگی کے باعث خون کے گھونٹ پی کر رہ گئیں۔

انہوں نے بچے کی جانب سے شاہی پروٹوکول کو دیوار پر دے مارنے کے واقعے کو نظر انداز کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی مگر ان کے چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ انہیں اس واقعے پر سخت سبکی ہوئی ہے کیونکہ ایک بچے نے ان کے ساتھ ہاتھ ملانے اور انہیں پھولوں کا گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بچے کی اس معصومانہ حرکت پر اس کے والدین بھی شرمندہ ہوئے۔ جب بچے نے ملکہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا تو آس پاس کھڑے حکومتی اور فوجی عہدیدار بھی ہنس دیئے۔

مصنف کے بارے میں