اگر نظر لگانی ہوتی تو کرینہ اب تک ہسپتال میں ہوتی، سیف علی خان کے بیان نے ہلچل مچا دی

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹارز کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا ”تیمور“ جو کہ اپنی پیدائش سے پہلے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا تاہم پیدائش کے بعد اور بھی زیادہ مشہور ہوگیا ہے اور ننھے تیمور کی مقبولیت کی وجہ صرف یہ نہیں کے وہ دو سپر سٹارز کا بیٹا ہے، اس کی خوبصورتی نے بھی اسے بے مقبولیت دلائی۔ تاہم اب تیمور کے والد اور سپر سٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے کی تصویر واٹس ایپ کی ڈسپلے فوٹوکے طور پر لگا لی جسے کرینہ کپور نے سخت ناپسند کیا۔

اگر نظر لگانی ہوتی تو کرینہ اب تک ہسپتال میں ہوتی، سیف علی خان کے بیان نے ہلچل مچا دی

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹارز کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا ”تیمور“ جو کہ اپنی پیدائش سے پہلے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا تاہم پیدائش کے بعد اور بھی زیادہ مشہور ہوگیا ہے اور ننھے تیمور کی مقبولیت کی وجہ صرف یہ نہیں کے وہ دو سپر سٹارز کا بیٹا ہے، اس کی خوبصورتی نے بھی اسے بے حد مقبولیت دلائی۔ تاہم اب تیمور کے والد اور سپر سٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے کی تصویر واٹس ایپ کی ڈسپلے فوٹوکے طور پر لگا لی جسے کرینہ کپور نے سخت ناپسند کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کرینہ کپور یہ اقدام کو ناپسند ہے ، ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر تصویر لگانے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور نے روایتی جملہ استعمال کیا کہ ”نظر لگ جائے گی“۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر نظر لگانی ہوتی تو کرینہ اب تک ہسپتال میں ہوتی۔