بچن خاندان نے رواں سال ”ہولی “ نہ منانے کا اعلان کردیا

ممبئی : بالی و وڈ کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے والے بچن خاندان نے رواں سال ”ہولی “نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بچن خاندان نے رواں سال ”ہولی “ نہ منانے کا اعلان کردیا

ممبئی : بالی و وڈ کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے والے بچن خاندان نے رواں سال ”ہولی “نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کے اس فیصلے کی وجہ ان کی بہو ایشوریہ رائے کے والد کرشناراج رائے ہیں جو ممبئی کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہیں دو ہفتے قبل اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں جلد اسپتال سے فارغ کر دینے کی امید ظاہر کی تھی مگر اب طبیعت نہ سنبھلنے کی صورت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ انہیں کینسر ہے تاہم ابھی مکمل تشخیص ہونا باقی ہے۔بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بچن خاندان ہولی سادگی سے مناتے ہوئے صرف روایتی پوجا میں شرکت کرے گا۔