عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور پوتے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور پوتے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

کراچی: معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور پوتے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں  موصول ہو ئی  ہیں ۔فیصل ایدھی اور سعد ایدھی نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے . متاثرین ڈکیتی کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش ہو ئے تو عدالت میں ملزم جمشید نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں.

تفصیلات کے مطابق معروف مرحوم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور پوتے کو ڈکیٹی کے مقدمےمیں عدالت میں بطور گواہ پیش ہونے پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکییاں دیں۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست بھی کر دی۔