کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے

ہ کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے

 کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے

مانچسٹر : برطانوی ماہر صحت کا کہنا ہے کہ کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھی طرح چبا کر کھانا کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں اور جو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے۔


ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین نے ایک اور اہم بات کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ منہ میں جلن اور سوزش کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ بہت سارے امراض کا سبب بن سکتی ہے۔