بلاول بھٹو کا پھر پنجاب میں جلسوں کا اعلان

بلاول بھٹو کا پھر پنجاب میں جلسوں کا اعلان

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین کے زیر صدارت بلاول ہاوس لاہور میں پی پی پی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں دوبارہ سیاسی جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جلد ملتان کے جلسے کی تاریخ اور ریلیوں کا شیڈول جاری کریں گے۔

بلاول بھٹو نے جیالے عہدیداروں کی تقرری کے لئے ساہیوال، پاکپتن اوکاڑہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے لئے امیدواروں کے انٹرویو کئے۔ اجلاسوں کے بعد پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے میڈیا کو بریفنگ بھی دی۔ قمر الزمان کائرہ نے ارکان قومی اسمبلی کی لڑائی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے نواز شریف اور عمران خان کو نہیں پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے، سکیورٹی دی جائے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر تحفظات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم دہشت گردی کے حامی ہیں، ہماری تجاویز پر ہی قانون شہادت اور وکیل کا حق تسلیم کیا جا رہا ہے.