خانز کیساتھ کام کر کے ایسا کیا ملے گا جو میں ابھی تک حاصل نہ کر سکی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف ادکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ فلم میں کام نہیں کروں گی۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ کبھی بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سمیت کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہوں گی کیونکہ میں کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کر کے خود کو پیچھے چھپانا نہیں چاہتی بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں اور خانز کے ساتھ کام کر کے ایسا کیا ملے گا جو میں نے ابھی تک اپنے کرئیرمیں حاصل نہ کیا ہو۔میرے لاتعداد مداح بھی ہیں اوراس سے زیادہ مجھے کیا چاہیئے جب کہ سب کو پتہ ہے کہ خانز کی فلموں میں ہیرو ایک ہی ہوتا ہے لیکن میں اپنی فلموں میں انفرادی طورپربڑا کام یا ایک برانڈ کی تعمیرکرنا چاہتی ہوں، اگرکسی اور کی فلم میں جا کرکام کروں گی تو یہ ان کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کی کامیابی کے پیچھے اپنی اداکاری دکھانے کے مترادف ہو گا۔