ماؤ نواز باغیوں سے 11 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

ماؤ نواز باغیوں سے 11 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

نئی دیلی: بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں پیرا ملٹری فورس کے 11 فوجی جوان ہلاک ہو گئے.تفصیلات کے مطابق ماؤ نواز باغیوں نے پیرا ملٹری فورس پر اس وقت حملہ جب وہ وہاں گشت پر مامور تھے۔ اسی دوران ماؤ نواز باغیوں نے پہلے ان پر بارودی مواد سے حملے کیے اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 11 فوجی ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو  اسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.پولیس کے جوابی وار سے کسی بھی باغی کے مارے جانے کی اطلاعات نہٰیں ہے۔واضح رہے کے ماﺅ نوا ز باغی بھارت کی 20ریاستوں میں رہتے ہیں لیکن ان کا سب سے زیادہ اثر و رسوخ چھتیس گڑھ ،اوڑیسا ،بہار ،جھاڑ کنڈ اور مہاراشٹرا میں ہے جہاں ان کے پاس ہزاروں کلو میٹر زمین ہے ۔