کرینہ کپور زی سنے ایوارڈز میں اداکارہ کترینہ کیف کی جگہ پرفارم کریں گی

 کرینہ کپور زی سنے ایوارڈز میں اداکارہ کترینہ کیف کی جگہ پرفارم کریں گی

ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور زی سنے ایوارڈز میں اداکارہ کترینہ کیف کی جگہ پرفارم کریں گی۔ دو روز قبل کترینہ کیف اپنی فلم ”جگا جاسوس“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔

زی سنے ایوارڈز انتظامیہ نے اب ان کی جگہ کرینہ کپور کا انتخاب کیا ہے جو مذکورہ تقریب میں بالی وڈ کے چاروں خانز یعنی شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور اپنے شوہر سیف علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کریں گی۔ یعنی وہ ان چاروں خانز پر عکسبند ہونے والے گیتوں پر پرفارم کریں گی۔

واضح رہے کہ کرینہ کو بالی وڈ کے چاروں خانز کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل ہے۔ زی سنے ایوارڈز کی تقریب آج رات ہو گی۔

مصنف کے بارے میں