جنوبی کوریا: برطرف صدر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ

جنوبی کوریا: برطرف صدر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ

سیئول: جنوبی کوریا میں عدالت کی جانب سے صدر’ پارک گوین ‘کی برطرفی کے فیصلے کے بعد عوام ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ کے سبھی ججوں نے متفقہ طور پر اپنے فیصلے میں پارلیمان کی جانب سے پارک گوین کا مواخذہ کرنے کو دورست قرار دیا اور انھیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

دارلحکومت سیول میں لوگ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوئے  اور بڑے منظم انداز میں احتجاج کیا اور برطرف صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر عدالت کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آتش بازی ،،ا ور لائٹنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں