سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا نام تجویز کرنے پر انعام رکھ دیا گیا

نئی دہلی: بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا حتمی نام تاحال طے نہ ہو سکا جس کے بعد فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے عام عوام سے تجاویز مانگ لیں ، اور جس شخص کا تجویز کردہ نام حتمی ہوگا اس کے لئے انعام کا اعلان بھی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی فلم کی شوٹنگ کے لئے دیگر ساتھیوں ودھ ونود چوپڑا، ابھیجیت جوشی اور فلم کے اہم کردار رنبیر کپور کے ہمراہ بھوپال آئے اور یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سنجے دت کی ”بائیو پک “کا ابھی تک نام طے نہیں ہوا ہے، اور اس کے لئے وہ مقابلے کی تقریب منعقد کریں گے جس میں لوگوں کو نام تجویز کرنے کا موقع دیا جائے گا اور جس کا تجویز کردہ نام اچھا ہوگا اسے انعام دیا جائے گا.