وائٹ ہاؤس میں گھسنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا

وائٹ ہاؤس میں گھسنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا

واشنگٹن:  وائٹ ہاؤس میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا،  امریکی میڈیا کے مطابق مشکوک شخص امریکی صدر کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش میں تھا۔

مشکوک شخص کو امریکی وقت کے مطابق رات گیارہ بج کر اڑتیس منٹ پر وائٹ ہاوس کے جنوبی گیٹ سے داخل ہونے کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

جنوبی گیٹ کے قریب ہی صدر کی رہائش ہے اور اُس وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس ہی میں موجود تھے۔ مشکوک شخص نے ایک بیگ اٹھارکھا تھا لیکن اس میں سے کوئی خطرناک چیز برآمد نہیں ہو ئی۔

وائٹ ہاؤس نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔

مصنف کے بارے میں