پی ایس ایل تھری : اہم میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو شکست سے دوچار کر دیا

پی ایس ایل تھری : اہم میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو شکست سے دوچار کر دیا
کیپشن: psl 3 quetta vs islamabad united

دبئی : پی ایس ایل تھری کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے ، محمد حفیظ نے 26 گیندوں پر 31 رنز بنائے ، ڈیرن سمتھ نے 33 گیندوں ر 49 رنز کی اننگز کھیلی ، ویسلز نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈئیٹر نے مطلوبہ ہدف مقررہ اوورز میں حاصل کر لیا ، واٹسن نے پچیس گیندوں پر سینتس ، کیون پیٹرسن نے 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے ۔ روسو اور سرفراز احمد نے اہم اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح تک پہنچایا ۔