کراچی کے علاقہ کورنگی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ،رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی

کراچی کے علاقہ کورنگی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ،رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:شہرقائد میں عوام کے محافظ ایک مرتبہ پھر ڈاکوﺅں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے اور خاتون سمیت رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ذرائع  کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوﺅ ں نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار اور خاتون زخمی ہوگئی ،مختلف کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان گرفتار اور 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ہم سختی سے پاکستان کی علاقائی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں: ایلس ویلز

کورنگی چمڑا چورنگی کے کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان دو خواتین سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ گشت پر مامور رینجرز اہلکار نے ڈاکوﺅں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوﺅں نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار اور خاتون سمیت ایک ملزم بھی زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پکی کرنے کیلئے سرگرم

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملیر داﺅد گوٹھ میں گینگ وار ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا اور سکہ، زبیر بلوچ اور امام بخش کو گرفتار کرلیا۔