کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں سلنڈر دھماکہ ،پانچ افراد زخمی

کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں سلنڈر دھماکہ ،پانچ افراد زخمی

کراچی:شہر قائد کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں سلنڈر کے زوردار دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:فلموں میں موقع نہ ملنے پر بھارتی اداکارہ مومیتا شاہ نے خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں ایک ہوٹل پر سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود ناشتہ کرنے والے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے ہوٹل، قریبی فلیٹوں کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے