چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر بلوچستان کا حق بنتا ہے:عمران خان

چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر بلوچستان کا حق بنتا ہے:عمران خان
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر بلوچستان کا حق بنتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی اور اس موقع پر عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی مکمل حمایت کا اعلا ن کیا اور کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر بلوچستان کا حق بنتا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فاٹا سے ہو۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو سونے کے تاج اور ہار کے بعد اب عمران خان کو بھی کارکنوں کی جانب سے سونے کا بلا پیش کیا جائے گا

سربراہ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بلوچستان اور فاٹا کو اہم عہدے دینے سے احساس محرومی کم ہوگی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا حق تسلیم کرکے تحریک انصاف نے اچھی روایت قائم کی ہے، میں اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹرز عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔