شیخ رشید اور فواد چوہدری کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت

شیخ رشید اور فواد چوہدری کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جامعہ نعیمہ میں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

شیخ رشید نے نیو نیوز سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنے کا مطلب ہے حالات کافی خراب ہوتے جارہے ہیں،آج کی صورتحال نواز شریف کے لئے انتہائی پریشان کن ہے۔شیخ رشیدنے مزید کہا کہا کہ جامعہ نعیمیہ ان کا پرانا ادارہ ہے،جس نے یہ کام کیا بہتر نہیں کیا اور اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ نعیمہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں مگر یہ رویہ انتہائی نامناسب ہے اور ہمیں اپنے رویوں کو مثبت رکھنا چاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کل خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کی مذمت کی اور آج ہم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں جبکہ سیاہی پھینکنے سے بہتر ہے اسے بیلٹ پیرپر صحیح جگہ لگایا جائے ۔یاد رہے کہ آج جامعہ نعیمہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا۔