نوجوان کھلاڑی سے بدتمیزی پر مداحوں کی آفریدی پر تنقید

 نوجوان کھلاڑی سے بدتمیزی پر مداحوں کی آفریدی پر تنقید

دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستان سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کی 19 سالہ نوجوان کیساتھ کی جانے والی حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو غصے سے آگ بگولہ کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو ایسا اشارہ کیا کہ دیکھنے والے غصے میں آ گئے اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا اور موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی جانب سے اپنے ہی ملک کے نوجوان کھلاڑی کیساتھ یہ حرکت انتہائی غیر مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔پی ایس ایل تھری : اہم میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو شکست سے دوچار کر دیا
شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے دوسرے اوور کی دوسری گیند کروائی تو سیف بدر نے انہیں چوکا رسید کیا، اگلی گیند بیٹ ہوئی اور پھر چوتھی گیند پر سیف بدر نے انہیں ایک زوردار چھکا رسید کیا۔ اگلی ہی گیند پر تجربہ کار آفریدی نے اوجوان بلے باز کو بولڈ کر دیا اور اپنے مخصوص انداز میں جشن منانے کے بجائے انتہائی غصے میں پویلین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نوجوان بلے باز کو مخاطب کر کے کہا ”ادھر، ادھر، ادھر۔۔۔“