شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے پہلوان کو چت کر دیا

شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے پہلوان کو چت کر دیا

گوجرانوالہ : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان کو داولگا کر چت کر کے سب کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ اگلے الیکشن کے بعد گوجرنوالہ میں میٹروبس بنائیں گے 
تفصیلات کے مطابق آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران جب ایک پہلوان اسٹیج پر شہباز شریف سے ملنے کے لیے آتا تو انہوں نے گلے ملتے ہی پہلوان کو چت کر دیا لیکن پہلوان کو نیچے گرنے نہیں دیا۔شہباز شریف نے پہلوان کو پکڑ کر دوبارہ اٹھایا اور خوش ہو کر گلے بھی لگایا جس پر پہلوان بھی مسکرانے پر مجبور ہو گیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گوجرانوالہ کی روایتی پگڑی پہنائی گئی اور پہلوانوں کا روایتی گرز بھی انہیں تھمایا گیا جو انہوں نے پہلوانوں کی طرح اپنے کندھے پر بھی رکھا۔واضح ہے کہ گوجرنوالہ کو پہلوانوں کا شہر کہا جاتا ہے اور اس شہر سے متعدد پہلوان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن بھی کر چکے ہیں۔