پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمات کر دی

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمات کر دی

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی با لآخر چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان حکومت کے امیدوار  صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارا امیدوار سلیم مانڈوی والا ہو گا اور ہمارے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے90 فیصد بجٹ پنجاب میں خرچ کیا، ہم چاہتے ہیں فنڈز ہر صوبے میں خرچ ہوں اور بلوچستان میں جو احساس محرومی ہے اس کا خاتمہ ہو۔