ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری،2 شہری شہید،4 زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری،2 شہری شہید،4 زخمی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی :بھارتی نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلا ف ورزی کی جبکہ فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں 2 شہری شہید اور4زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سے کے چکوٹھی، پانڈو اور کھلانہ سیکٹرز میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔شہری غلام محمد اورایک خاتون نوشاد بی بی جاں بحق جبکہ 4 افراد را جہ محمود، زاہدہ بی بی اور ایک بچہ محمد ذاکر زخمی ہوگیا۔فائرنگ سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

پاک فوج نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ ہندوستانی فورسز کی مسلسل فائرنگ سے کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں, چکوٹھی بازار بند کردیا گیا۔

چکوٹھی، کھلانہ اور پانڈو سے ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک ،بھارت کشیدگی بڑھ گئی۔

ہندوستانی فورسز کی طر ف سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر میں کئی شہری شہید ہوچکے۔