حکومت پنجاب کا صوبے میں 5 نئے اسپتال بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا صوبے میں 5 نئے اسپتال بنانے کا فیصلہ
کیپشن: ان اسپتالوں کی گنجائش 200 بیڈز پر مشتمل ہو گی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں 5 نئے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی ہونگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق نئے اسپتال میانوالی، اٹک، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بنائے جائیں گے، ان اسپتالوں کی گنجائش 200 بیڈز پر مشتمل ہو گی اور ان کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان نئے اسپتالوں کو 2 سے 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تاکہ ان علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات جلد میسر آ سکیں۔